پاکستان

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں بھارت چین تعلقات، صدر ٹرمپ کی تجارتی جنگ حاوی رہنے کا امکان

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا سربراہی اجلاسچین کے شہر تیانجن میں اتوار اور پیر کو منعقد ہو رہا ہے۔ جس میں بھارت چین تعلقات اور امریکی صدر ٹرمپ کی تجارتی جنگ کے موضوعات حاوی رہنے کے امکانات ظاہر کئے جارہے  ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا سربراہی اجلاس چین کے شہر تیانجن میں اتوار اور پیر کو منعقد ہو رہا ہے۔ جس میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت 20 سے زائد عالمی رہنما شریک ہوں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی ہارر فلم ’دیمک‘ کو شنگھائی تعاون تنظیم فلم فیسٹیول میں بین الاقوامی اعزاز

2001 میں چین، روس،قازقستان، کرغیزستان، تاجکستان اور ازبکستان نے اس تنظیم کی بنیاد رکھی تھی، جو اب آبادی کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا علاقائی بلاک بن چکا ہے۔ وقت کے ساتھ اس کا دائرہ کار وسطی ایشیا کے مسائل سے بڑھ کر عالمی چیلنجز تک پھیل گیا ہے اور اسے چین کے متوازی عالمی نظام کا اہم حصہ سمجھا جاتا ہے۔

اس بار اجلاس میں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجارتی جنگ اہم موضوع رہے گی، جس نے نہ صرف واشنگٹن کے حریفوں بلکہ اتحادی ممالک کو بھی متاثر کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ اجلاس رکن ممالک کو امریکا مخالف مشترکہ خدشات اجاگر کرنے اور متبادل تعاون کے امکانات پر بات کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

Related posts

The Wirecutter’s Best Deals: Save $50 on Apple’s 10.5-inch iPad Pro

پاکستان میں امن و استحکام کیلئے غیر قانونی افغان مہاجرین کی واپسی ناگزیر

awaaznetwork.com@gmail.com

iPhone 8 Leak Reiterates Apple’s Biggest Gamble

Leave a Comment