پاکستان

بڑے سیلابی ریلوں کی آمد، ملتان خطرے کی زد میں، مزید کئی اضلاع متاثر ہونے کا خدشہ

لاہور: ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے پنجابعرفان علی کاٹھیا نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب اس وقت تاریخ کے سب سے بڑے سیلابی ریلے سے گزر رہا ہے۔

بول نیوز کے مطابق انھوں نے کہا کہ قصور سے دو لاکھ ساٹھ ہزار کیوسک پانی کا ریلہ گزر رہا ہے جبکہ ہیڈ سلیمانکی پر ایک لاکھ پچہتر ہزار کیوسک کا ریلہ اوکاڑہ اور پاکپتن کی جانب بڑھے گا۔

مزید پڑھیں: دریائے سندھ میں گڈو، سکھر اور کوٹری بیراجوں پر نچلے درجے کا سیلاب

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ ہیڈ اسلام پر ایک لاکھ پینتیس ہزار کیوسک کا ریلہ گزرے گا جبکہ دریائے راوی میں بلوکی کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خانیوال کے دیہات اگلے 24 گھنٹوں میں متاثر ہوں گے جبکہ دو ستمبر کو دریائے راوی کا پانی چناب سے مل جائے گا، جس کے بعد کبیر والا اور خانیوال کے مزید علاقے زیرِ آب آسکتے ہیں۔

Related posts

سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد

ہمارے پاس مشرقِ وسطیٰ میں کوئی عظیم کام انجام دینے کا حقیقی موقع ہے. ڈونلڈ ٹرمپ

awaaznetwork.com@gmail.com

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان

awaaznetwork.com@gmail.com

Leave a Comment